لاہور (جیوڈیسک) لاہورسے متنازع وولر بیراج کا معائنہ کرنے کے لئے پاکستانی وفدبھارت روانہ ہو گیا۔ انڈس واٹر کمیشن کا وفد شیراز میمن کی قیادت میں لاہورسے دہلی روانہ ہوا جہاں وہ مقبوضہ کشمیر میں بننے والے متنازعہ وولر بیراج کا معائنہ کرے گا۔
اس حوالہ سے تکنیکی تحفظات سے بھارت کو آگاہ کیا جائے گا۔ روانگی سے پہلے وفد کے ارکان نے ذرایع سے گفتگو کرنے سے گریز کیا۔ انکا کہنا تھا کہ یہ حساس معاملہ ہے اس پر بات نہیں کر سکتے۔