بالی ووڈ کوئین مادھوری ہرتیک اور انوشکا شرما کے ڈانس سے متاثر

Madury

Madury

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کوئین مادھوری ڈکشٹ جو خود بھی ایک اچھی ڈانسر ہیں، اداکار ہرتیک روشن اور انوشکا شرما کے ڈانس سے متاثر ہیں۔ ایک تقریب کے دوران ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے مادھوری نے کہا ہر شخص کا رقص کا اپنا انداز ہوتا ہے انہیں ہریتک اور انوشکا کا ڈانس بہت پسند ہے۔

انہوں نے بینڈ باجا بارات کا ذکر کرتے ہوئے کہا اس میں انوشکا کے رقص نے انہیں متاثر کیا۔ انہوں نے کہا انہیں کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا بہت پسند ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا وہ خود اپنی نقاد ہیں۔ مادھوری آنے والے ایک ٹی وی ڈانس ریالٹی شو میں جج کے فرائض انجام دیں گی اور کتھک استاد برجو مہاراج کے ساتھ پرفارم کریں گی۔