لندن (جیوڈیسک) لندن ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے سوسائٹی سیکٹرکے عہدیدارفصاحت علی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فصاحت علی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ہزاروں اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجوددہشت گردی کیسے ہورہی ہے۔
24گھنٹے میں یہ چوتھے کارکن تھے جسے بیدردی سے قتل کیاگیا۔ الطاف حسین نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ قتل کے واقعات کا فی الفورنوٹس لیاجائے۔الطاف حسین نے فصاحت علی کے لواحقین سے بھی اظہار تعزیت کیا۔