نامزد وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے اپنی مرضی سے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے، سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی۔ پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کے اعزاز میں عشائیے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے دو روز پہلے تک رابطہ تھا لیکن بات چیت حتمی مرحلے میں نہیں پہنچ سکی۔
ایم کیو ایم کے اپوزیشن میں بیٹھنے کے باوجود پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نیا سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کیخلاف اپنے امیدوارکھڑے کئے ہیں۔ تاہم سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی، پیپلزپارٹی مفاہمت کی پالیسی کو جاری رکھے گی۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔