چلی (جیوڈیسک) سان تیاگوچلی کی سابق حکومت کی تعلیمی پالیسیوں پر نفرت کا بھر پور اظہارکرتے ہوئے ایک طالب علم نے سابق صدر کے چہرے پر تھوک دیا۔ واقعہ چلی کے شہرArica میں اس وقت پیش آیا جب سابق صدر اور صدارتی امیدوار مشل بیکلٹ انتخابی مہم کی سلسلے میں منعقد تقریب کے موقع پر حامیوں سے ملاقاتیں کر رہی تھی۔
اس دوران ایک یونیورسٹی کا طالب علم مشل بیکلٹ کے قریب پہنچا اور چہرے پر تھوک دیا ۔ اس موقع پر مشل بیکلٹ کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کے حربوں سے خوفزہ ہونے والی نہیں ہے جبکہ طالب علم کا کہنا تھا کہ اسے اس حرکت پر کسی طرح کا افسوس نہیں بلکہ سابق صدر اس کی حق دار تھی۔ طالب علم کو پولیس گرفتار کر کے لے گئی۔