لاہور (جیوڈیسک) لاہور مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما بیگم تہمینہ دولتانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جنوں کی ضرورت ہے، شہباز شریف خود جن ہیں وہ لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کرکے دکھائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما تہمینہ دولتانہ کا کہنا ہے کہ ایک جن ان کی پارٹی میں بھی ہے اور وہ میاں شہباز شریف ہیں۔ انہوں نے نامزد وزیراعلی پنجاب کو سیاسی جن قرار دیا ہے۔
بیگم تہمینہ دولتانہ کا دعوی ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے بے قابو جن کو شہباز شریف جلد بوتل میں بند کر دیں گے، بجلی پہلے تھوڑی تھوڑی آئے گی پھر فل آئے گی۔ بچے بڑے سبھی لوڈ شیڈنگ سے تنگ ہیں، اس جن کو قابو کرنے کے دعوے بھی سامنے آ گئے، اب بیگم تہمینہ دولتانہ کا جن اسے کیسے بوتل میں بند کرتا ہے، یہ تو مسلم لیگ ن کے حکومت سنبھالنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔