لاہور، چودھری شجاعت سے میرحاصل بزنجواورڈاکٹر عبدالمالک کی ملاقات

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر حاصل خان بزنجو اور ڈاکٹر عبدالمالک نے لاہورمیں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اوربلوچستان کی سیاسی صورتحال اور وہاں حکومت سازی کے امور پر بات چیت کی۔

نیشنل پارٹی کے رہنماوں میر حاصل خان بزنجو اور ڈاکٹر عبدالمالک سے ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بلوچستان کی نازک صورتحال کو سنبھالنے کیلئے وہاں ایسی حکومت تشکیل دی جائے جو فیڈریشن کو مضبوط بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کو چاہئے کہ بلوچستان کے جائز مطالبات تسلیم کرے اور اختلافات کا حل ڈھونڈے۔