جلال آباد : ریڈ کراس کے دفتر پر خودکش حملہ، فائرنگ سے گارڈ ہلاک

Jalalabad

Jalalabad

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے شہر جلال آباد میں ریڈ کراس کے دفتر پر خود کش حملہ کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک گارڈ ہلاک ہو گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریڈ کراس کے بین الاقوامی دفتر کے داخلی دروازے پر خود کش حملہ ہوا جس کے بعد 2 حملہ آور دفتر کے اندر گھس گئے۔

کافی دیر تک سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے عمارت سے 6 غیر ملکیوں کو بحفاظت باہر نکال لیا ، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا جبکہ 2 حملہ آور مارے گئے۔