آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ، گرو میاپن 31 مئی تک پولیس کے حوالے

Guru Mapan

Guru Mapan

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن کے داماد میاپن کے پولیس ریمانڈ میں توسیع کردی۔ بالی وڈ اداکار وندو دارا سنگھ نے تفتیش کے دوران مزید انکشافات کئے ہیں۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں نئے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، راجستھان رائلز کے آف اسپنر اجیت چنڈیلا پر الزام ہے کہ ایک بک میکر نے انہیں 12 مئی کو ہونے والے کولکتا نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان میچ کے نتیجے کی پیش گوئی کے لئے رقم کی پیشکش کی تھی۔

اسپاٹ فکسنگ کیس کے مزید بکیز ایک کے بعد ایک پولیس کے شکنجے میں آرہے ہیں۔ لیکن وکرم اگروال ابھی تک پولیس کے ہاتھ نہ سکے۔ ادھر بولی ووڈ اداکار وندو دارا سنگھ نے اعتراف کیا کہ 14 مئی کو سری سانتھ ملاقات میں بکیز جے پور برادرز کے ذریعے فاسٹ بولر کو رقم فراہم کی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن کے داماد اور چنئی کے باس گروناتھ میاپن کے ریمانڈ میں مزید 2 دن کی توسیع کردی گئی، اب وہ 31 مئی تک پولیس کی تحویل میں رہیں گے۔