کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کیماڑی میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بس کو آگ لگاکر 7 افراد کو ہلاک کرنے کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سی آئی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق ملزم خاکسار خان نے 13 اگست 2011 کو کیماڑی میں ساتھیوں کے ساتھ بس کو آگ لگائی تھی۔
جس سے حادثے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے ، ملزم واقعے کے بعد سے فرار تھا۔ ایس پی سی آئی ڈی کے مطابق آج ملزم کی کیماڑی میں موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی کرکے اسے گرفتار کیا گیا۔