لندن (جیوڈیسک) لندن میں نا معلوم افراد نے ایک پاکستانی صحافی کو حملہ کرکے زخمی کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ہیتھرو ائر پورٹ کے قریب دو پاکستانی نژاد برطانوی تاجروں نے نجی ٹی وی کے لیے کام کرنے والے پاکستانی صحافی رضا سید پر حملہ کر دیا۔
رضا سید کو بے ہوشی کی حالت میں ھسپتال منتقل کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ان کے سر اور سینے پر چوٹ آئی ہے۔ پولیس نے دونوں حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔