اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو پی سی بی تسلیم کریگا، وسیم باری

PCB

PCB

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی سی بی کے ڈائریکٹر ایجوکیشن وسیم باری کا کہنا ہے کرکٹ بورڈ کا نیا آئین انٹرنشنل کرکٹ کونسل سے منظور شدہ ہے۔ تیرہ جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ جو فیصلہ کریگی وہ تسلیم کیا جائیگا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم باری نے کہا کہ پی سی بی کا نیا آئین جمہوریت پر مبئی ہے۔

اس مرتبہ پانچ ریجنز اور اتنی ہی تعداد میں ڈیپارٹمنٹس کو نمائندگی کا موقع دیا گیا ہے تاکہ کرکٹ کی بہتری ہوسکے۔ انکا کہنا تھا فریقن کو تنقید کرنے کے بجائے بورڈ کا ساتھ دینا چاہیئے۔

کرکٹ بورڈ نے آئین کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ دوسرے ممالک کے کرکٹ بورڈز بھی حکومتی مداخلت کے بغیر کام کررہے ہیں اور سب کا مقصد کرکٹ کو فروغ دینا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو بورڈ اراکین تسلیم کرینگے۔