اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آبادملک بھر میں موسم گرم اور خشک ہے ،گرمی دورکرنے کیلئے لوگوں نے برف اور مشروبات کا استعمال بڑھا دیا ہے ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار ہے۔سندھ کے زیادہ تر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔دن میں درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے بازاروں اور سڑکوں پر سناٹا رہتا ہے۔
جبکہ گرمی بھگانے کیلئے منچلے نہروں کا رخ کرلیتے ہیں۔پنجاب اور بلوچستان میں بھی گرمی کم ہی نہیں ہورہی ہے ،گرمی سے بچاو کیلئے برف کی طلب بڑھ گئی ہے۔لوگوں نے گرمی بھگانے کیلئے پھلوں کے شربت اور آئس کریم کا استعمال بھی بڑھا دیاہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ جمعہ اور اتوار کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔