پاکستان (جیوڈیسک) نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو کے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں قائم انسداد پولیو مانیٹرنگ اینڈ کوآرڈنیشن سیل تحلیل کرنے پر اقوام متحدہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور یونیسیف ، عالمی ادارہ صحت اور روٹری انٹرنیشنل نے نگران وزیر اعظم کو احتجاجی خط بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یونیسیف پاکستان نے اپنے اس فیصلے سے نیویارک میں یونیسیف کے ہیڈ کوارٹر کو بھی باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ یونیسف کا کہنا ہے کہ فیصلے میں حکومت نے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روٹری انٹرنیشنل نے اپنے عالمی سربراہ رابرٹ باب اسکاٹ کو تحریری طور پر اس بات سے آگاہ کردیا ہے۔ جس میں نگران حکومت پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ پولیو مانیٹرنگ سیل کو انتہائی خراب انداز میں ختم کیا گیا۔ یہ سیل مارچ دو ہزار گیارہ میں قائم کیا گیا تھا۔