پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی قومی نمائش جاری ہے۔ طلبا و طالبات اور لوگوں کی بڑی تعداد نے دوسرے دن بھی نمائش دیکھی۔ نمائش کا اہتمام خیبر پختون خوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے کیا ہے۔ نمائش میں تھری ڈی سافٹ وئیر اورآئی ٹی کی جدید مصنوعات نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں۔
نمائش میں ایک کاونٹڑ ایسا بھی ہے جہاں ایک نجی آئی ٹی ادارے کی جانب سے طلبا و طالبات کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ نمائش میں مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ستر سے زیادہ اسٹالز لگائے گئے ہیں۔
جو دوسرے دن بھی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز رہے۔منتظمین کے مطابق نمائش کے انعقاد کا بنیادی مقصد انفارمیشن ٹیکنا لوجی سے متعلق لوگوں میں شعور بیدار کرنا اور انہیں اس شعبے میں ہونے والے جدید رجحانات سے آگاہ کرنا ہے۔