کھٹمنڈو (جیوڈیسک) کھٹمنڈو ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کی 60 ویں سالگرہ، ہم سا ہو تو سامنے آئے ۔ دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کی ساٹھویں سالگرہ ، ایک بہادر اسپورٹس مین نے ماونٹ ایورسٹ سے چھلانگ لگا کر منائی اور ریکارڈز بھی توڑ ڈالے۔
دنیا کی بلند ترین ،آسمان سے باتیں کرتی چوٹی، ماونٹ ایورسٹ کو سر ہوئے 60 سال ہو گئے۔ اس کی سالگرہ کو منفرد انداز سے منانے کے لئے 45 سالہ Valery Rozov نے بیس BASE جمپ ، لگانے کی ٹھانی، جس کی تیاری کے لئے اس نے دو سال سخت محنت کی۔
چھلانگ لگانے کے لئے خصوصی ونگ سوٹ پہنا، فوٹو گرافر اور کیمرا کریو کو ساتھ لیا اور جمپ لگانے سے 3 ہفتے پہلے ہی ہمالیہ پر ڈیرے ڈال لئے۔ یہی نہیں 4 دن ، چھلانگ لگانے کے لئے مناسب مقام پر پہنچنے میں لگے۔ اس کے بعد منفی 18 ڈگری کے سرد ترین ماحول میں 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چھلانگ لگا کر ، ریکار ڈساز کارنامہ انجام دیا۔