برطانوی (جیوڈیسک) جریدے گارجین نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ دہشت گردی کے خلاف افغانستان کی جنگ میں یومیہ ڈیڑھ کڑور پانڈ خرچ کررہا ہے جبکہ اس جنگ سے برطانیہ کے پانچ ہزار فوجی نفسیاتی مریض بن چکے ہیں۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ2006 سے لے کر ابتک افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر 37 ارب پانڈ خرچ کرچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فوجی سازو سامان و دیگر اشیا کی مد میں برطانیہ یومیہ ڈیڑھ کڑور پانڈ خرچ کررہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق اگر اخراجات اسی طرح برقرار رہے تو 2020 تک برطانیہ دہشت گردی کی نام نہاد جنگ پر مزید چالیس ارب پانڈ خرچ کرڈالے گا۔ رپورٹ میں افغان شہریوں کے ہلاکتوں کے حوالے بتایا گیا ہے۔
کہ برطانوی فوجیوں نے پانچ سو شہریوں کو صوبے ہلمند میں شک پر قتل کر ڈالا جبکہ دوہزار چھ سے لے کر ابتک طالبان دوہزار چھ سے زائد برطانوی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کرچکے ہیں ۔ جبکہ پانچ ہزار سے زائد برطانوی فوجی نفسیاتی امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔