پاکستانی واٹر کمیشن وولر بیراج کے معائنہ کیلئے نئی دہلی روانہ

Water Commission

Water Commission

پاکستانی واٹر کمیشن کا تین رکنی وفد وولر بیراج کا معائنہ کرنے کیلئے نئی دہلی روانہ ہوگیا۔ واٹر کمیشن کے جوائنٹ کمشنر سرفراز میمن کی سربراہی میں تین رکنی وفد لاہور ائیرپورٹ سے بھارت کے لئے روانہ ہوا۔ واٹر کمیشن کا وفد نئی دہلی سے مقبوضہ کشمیر سوپور جائے گا۔

جہاں پر وہ دریائے جہلم پر تعمیر کئے جانے والے متنازعہ وولر بیراج کا معائنہ کرے گا۔ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پاکستان کے دریاوں سندھ ،جہلم اور چناب پرکوئی بھی ڈیم نہیں بنا سکتا، لیکن بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وولر ڈیم کی تعمیر کا کام شروع کیا۔ پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج پر اسے کام روکنا پڑا۔