بھارت نے اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لئے جاپان سے ایم فیبین طیارے مانگ لئے۔ جاپان بھارت کی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لئے مذکورہ طیارے دینے پر آمادہ ہوگیا ہے۔ جاپان کے تیار کردہ اس طیارے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بھارتی سیکریٹری خارجہ رنجن متھائی کا کہنا تھا کہ جاپان نے خصوصی طور پر بھارت سے تعاون کیا ہے۔
جس کے تحت ایم فیبین طیارے بھارت کو ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان نے بھارت میں بنیادی انفرااسٹرکچر کی ترقی کے پراجیکٹ میں بھی معاونت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ جاپان بھارتی شہر ممبئی میں میٹرو ریلوے لائن ٹو کی تعمیر کیلئے 71 بلین جاپانی ین کی مالی امداد بھی کرے گا۔
یاد رہے کہ آج کل بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ جاپان کے دورے پر بھارت کی اقتصادی ترقی کے معاہدوں میں سرگرداں ہیں۔