ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹی کولاویری دی جیسے سپرہٹ گانے سے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے نیشنل ایوارڈ یافتہ تامل سپر اسٹار دھنوش بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اینٹری کے لیے تیار ہیں جن کی سونم کپور کیساتھ رومانٹک فلم رانجھنا کے نئے گانے کی وڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ارشاد کامل کے تحریر کردہتو من شدھی کے بولوں پر مبنی اس گانے کو فلم کی موسیقی ترتیب دینے والے شہرہ آفاق موسیقار اے آر رحمان نے خود اپنی اور صوفی گائیک رابی شیرگل کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔ ہدایتکار آنند ایل رائی کی اس فلم میں دھنوش اور سونم کپور کیساتھ ابھے دیول، سوارا بھاسکر اور محمد ذیشان ایوب اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔
ارشاد کامل کے تحریر کردہتو من شدھی کے بولوں پر مبنی اس گانے کو فلم کی موسیقی ترتیب دینے والے شہرہ آفاق موسیقار اے آر رحمان نے خود اپنی اور صوفی گائیک رابی شیرگل کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔ ہدایتکار آنند ایل رائی کی اس فلم میں دھنوش اور سونم کپور کیساتھ ابھے دیول ، سوارا بھاسکر اور محمد ذیشان ایوب اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔