پیرس (جیوڈیسک) فرینچ اوپن ٹینس میں سوئٹزر لینڈ کے روجر فیڈر اور امریکا کی سرینا ولیمز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ رولینڈ گیروز میں جاری ایونٹ کے دوسرے راونڈ میں سوئٹز لینڈ کے روجر فیڈرر نے حریف کھلاڑی Somdev Devvarman کو باآسانی چھ دو ، چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دی۔
سربیہ( J Tipsarevic) اور فرانس کے B Paire نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے ویمنز سنگلز میں امریکا کی سرینا ولیمز نے فرانس کی کیرولین گارشیا کو چھ ایک اور چھ دو سے ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔