علاقہ ونہار میں پھیلنے والی بیماری جسے لاہوری پھوڑہ کا نام دیا گیا ہے

بوچھال کلاں : علاقہ ونہار میں پھیلنے والی بیماری جسے لاہوری پھوڑہ کا نام دیا گیا ہے صرف افغانستان میں پھینکے گئے کیمائی ہتھیاروں کا ریکشن ہے ان خیالات کا اظہار علاقہ ونہار کے معروف معالج حکیم جاوید اقبال ملک نے ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے ایک بات مشہور کی کہ سینڈ فلائی کے کاٹنے کی وجہ سے یہ پھوڑہ منہ یا نازک حصوں پر نمودار ہوتا ہے جسے ہسپتالوں میں انجکشن لگائے جاتے ہیں جوں جوں اس کا علاج کیا جاتا ہے یہ پھوڑہ اسی قدر پھیلتا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مرض کسی سینڈ فلائی کے کاٹنے سے نہیں پھیلتا بلکہ یہ اس افغانستاں میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے آیا انہوں نے اس مرض کی دوائی دیکھائی جو وہ مریضوں کو مفت فراہم کرتے ہیں اور اس کے استعمال سے اب تک سیکڑوں مریض تھیک ہو گئے ہیں۔