نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کو آج گارڈ آف آنر پیش کرکے کوئٹہ منتقل کیے جانے کا امکان ، جہاں وہ گورنر ھاوس میں رہائش پذیر ہوکر باقی دنوں کیلئے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینگے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق میر ہزار خان کھوسو کو کوئٹہ منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔
زرائع کے مطابق نئے وزیراعظم کی آمد سے قبل وزیراعظم ہا س کی تزئین و آرائش اور ان کے عملے کی تعیناتی کے حوالے سے اقدامات کرنا ضروری ہیں تاکہ نئے وزیراعظم کی منتقلی کے بعد انہیں تمام انتظامات مکمل طور پر تیار ملیں اور کسی قسم کی کوئی تاخیر نہ ہو ۔ دریں اثنا وزیراعظم ہاس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسو نئے وزیراعظم کے حلف اٹھانے تک اسلام آباد میں موجود رہیں گے۔