زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے میں 19 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کا اضافہ

Dollar

Dollar

ملکی زرمبادلہ کے ڈالر ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران انیس کروڑ آٹھ لاکھ ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر گیارہ ارب باسٹھ کروڑ اڑتیس لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا اور مرکزی بینک کے ڈالر ڈپازٹس اٹھارہ کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالرز اضافے کے بعد چھ ارب چھپن کروڑ سینتالیس لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ نجی بینکوں کے ڈالرز ڈیپازٹ نو کروڑ ڈالرز اضافے کے بعد پانچ ارب پانچ کروڑ اکانوے لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ۔