پسنی میں دکان پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

Pasni

Pasni

پسنی (جیوڈیسک) ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پسنی کے وارڈ 6 میں نامعلوم افراد نے ایک دکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں دکان میں بیٹھا ایک شخص عابد موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی لاش سول اسپتال پسنی میں طبی معائنہ کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔