اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج سے اتوار کے درمیان ملک کے اکثر علاقوں میں مزید گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔
جمعرات کو سب سے زیادہ گرمی دادو،شہید بینظیر آباد ، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں پڑی، جہاں درجہ حرارت46ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ نورپور تھل ، نوکنڈی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔