نگران وزیراعلی پنجاب نجم سیٹھی کہتے ہیں جو ذمہ داری ملی اسے بخوبی پورا کیا، الیکشن کمیشن میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔لاہور پریس کلب میں میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کاکہنا تھا کہ نگران وزیراعلی بن کر پتہ چلا کہ باہر بیٹھ کر تنقید کرنا کتنا آسان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں صوبے میں شفاف انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی جو بخوبی پوری کر دی۔ حکومت میں رہتے ہوئیکسی متنازعہ معاملے کو نہیں چھیڑا۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا امریکی سفیر نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ نگران وزیراعلی کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ میں پاکستانی سفیر بننا چاہتے ہیں اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔