نامزد وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے دن رات ایک کرنا ہو گا۔ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پاکستان روانگی کے موقع پر گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
جس میں لوڈ شیڈنگ سرفہرست ہے۔ کوئی سیاسی جماعت اکیلے حل نہیں کر سکتی۔ اس سے پہلے لندن میں برطانوی کمپنیوں کے نمائندوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔