خیبرپختونخوا کے وزیراعلی کا انتخاب آج ہوگا

Khyber Pakhtunkhwa

Khyber Pakhtunkhwa

خیبر پختون خوا (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا کے وزیراعلی کا انتخاب آج ہو گا، تحریک انصاف کے پرویز خٹک اور مسلم لیگ ن کے وجیہہ الزمان آمنے سامنے ہوں گے۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب تو اتفاق رائے سے کر لیا گیا لیکن قائد ایوان کا انتخاب اتفاق رائے سے ہوتا نظر نہیں آرہا۔ اپوزیشن جماعتوں نے بھی پی ٹی آئی اوراتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوار پرویزخٹک کو ٹف ٹائم دینے کے لئے میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مشترکہ امیدوار سامنے لانے کے باوجود خیبرپختونخوا اسمبلی میں قومی وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سکندر شیرپا وزیراعلی بھی اتفاق رائے سے لانے کیلئے پرامید ہیں۔ وزارت اعلی کی دوڑ میں مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانالطف الرحمان بھی شامل ہیں تاہم وہ کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے۔