فرنچ اوپن میں عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکووچ تیسرے رانڈ میں پہنچ گئے ، چینی کھلاڑی اپ سیٹ شکست کے باہر ہو گئیں۔ پیرس میں جاری ٹینس سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم کے پانچویں روز ٹاپ سیڈ نواک جو کووچ ارجنٹائن کے کھلاڑی کے مدمقابل ہوئے۔
عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نے اپنی برتری دکھاتے ہوئے چھ دو ، چھ صفر اور چھ دو کے اسٹریٹ سے کامیابی سمیٹی۔ دوسری جانب عالمی نمبر چھ لینا کو غیر معروف امریکی خاتون کھلاڑی سے شکست ہو گئی۔ چین کی لینا کا ایونٹ میں سفر دوسرے رانڈ تک محدود ہو گیا۔