وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ حلف برداری کی تقریب کے بعد لیاری پہنچ گئے

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ، سندھ کے وزیر اعلی سید قائم علی شاہ اپنی حلف برداری کی تقریب کے بعد لیاری پہنچ گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلی سندھ نے گورنر ہاس میں اپنی تقریب حلف برداری کے بعد صدر آصف علی زرداری کی بہن اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکز لیاری کا رخ کیا۔

جہاں سردار عزیر جان بلوچ نے ان دونوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیہ میں لیاری سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی اور عمائدین نے شرکت کی۔