نوازشریف پاکستان کو لوڈشیڈنگ سمیت تمام بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں : رانا تنویر ناصر
Posted on May 31, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رانا تنویر ناصر نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان کو لوڈشیڈنگ سمیت تمام بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہونے والی ترقی کو بین الاقوامی اداروں نے بھی لائق تحسین قرار دیا ہے۔
حکومت پنجاب پاکستان کی وہ واحد حکومت تھی جس نے اپنے میگا پراجیکٹس کی شفافیت کیلئے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے رجوع کیا اور ٹرانسپرنسی نے ان منصوبوں کو کرپشن فری قرار دیا۔ یاکستان کو اس وقت وسائل کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
جبکہ عوام کی زندگیوں کو اجیرن کر دینے والے لوڈشیڈنگ کے عفریت پر قابو پانے کے لئے ارادوں کی پختگی اور محنت کی فراوانی کے ساتھ ساتھ کثیر سرمایہ بھی درکار ہے۔ یہ غیر معمولی صورتحال ہم سے انتہائی محنت، دیانت، قربانی اور ایثار کا تقاضہ کرتی ہے۔