بنوں : جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما کے گھر کے باہر2دھماکے

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما جعفر شاہ کے گھر کے باہردودھماکے ہوئے،جبکہ گورنمنٹ گرلز اسکول میں ایک دھماکا ہوا۔ تاہم دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق ممش خیل میں رات گئے جے یوآئی ف، کے رہنما جعفر شاہ کے گھر کے باہر دستی بم کے2 دھماکے ہوئے۔

دھماکے سے گھر کے گیٹ اوردیواروں کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کے وقت جعفر شاہ اور انکے اہل خانہ گھر میں موجود نہیں تھے۔ دوسرا واقعہ میریان میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میں بارودی مواد نصب کردیا۔ جس کے پھٹنے سے اسکول کے برآمدے اور دو کمروں کو نقصان پہنچا۔