لاس اینجلس :جنگلات میں لگنے والی آگ پھیلنے لگی

Fire

Fire

لاس اینجلس امریکی شہرلاس اینجلس کے قریب جنگلات میں لگنے والی آگ پھیلنے کے بعد لوگوں کو علاقے سے نکلنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمالی علاقے میں واقع اینجل نیشنل فارسٹ میں جمعرات کو آگ بھڑک اٹھی تھی۔

جس پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ۔ حکام کا کہنا ہے آگ پاور اسٹیشن کے قریب پہنچ گئی ہے جس سے ٹرانس میشن لائنوں اور گھروں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ آگ نے 4 سو ایکڑ رقبہ جلادیاہے۔3 سوفائر فائٹر،جہاز اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر جارہی ہیں۔