بحرین میں بم دھماکا ، 7 پولیس اہلکار زخمی

Bahrain Blast

Bahrain Blast

مناما (جیوڈیسک) بحرین میں بم دھماکے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ، سیکیورٹی اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاون شروع کردیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق دھماکا دیسی ساختہ بم کی مدد سے دارالحکومت مناما کے مغرب میں واقع قصبہ بنی جمرہ میں اس وقت ہوا جب پولیس موبائل گشت پر تھی جس کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

جبکہ سیکیورٹی اداروں نے قریبی علاقوں میں کارروائی کرکے 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ دھماکا مقامی عدالت کی جانب سے پاکستانی شہری کو تشدد کرکے ہلاک کرنے میں ملوث 14 مبینہ ملزمان کو 15 سال قید کی سزا سنائے جانے کے 2 دن بعد کیا گیا ہے۔