لاہور (جیوڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر سیکرٹری صحت کو توہین عدالت کانوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کی شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سیکرٹری صحت نے عدالتی حکم کے باوجود 20 فارماسسٹس کومستقل نہیں کیا۔
عدالت کی حکم عدولی پر سیکرٹری صحت کے خلاف قانون کے مطابق کاررائی کی جائے اور 20 فارماسسٹس کو مستقل کرنے کا حکم دیا جائے جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کسی کوجیل نہیں بھیجنا چاہتی۔
بہتر ہے عدالتی حکم کی تعمیل کی جائے عدالت نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر سیکرٹری صحت کو توہین عدالت کانوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جون کوتوہین عدالت کاجواب لیکرخود عدالت میں پیش نے کاحکم جاری کردیا۔