پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختوانخوا کے وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ قائد ایوان کے لیے دو امیدوار مد مقابل ہیں۔
ذرئع کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت جاری ہے۔ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی طرف سے پرویز خٹک ، مسلم لیگ ن کے وجیہ الزمان اور جے یوآئی کی طرف سے لطف الرحمان امیدوار تھے۔
بعد ازاں ن لیگ کے امیدوار دستبر دار ہوگئے۔ وزیر اعلی کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ تین لابیز قائم کی گئی ہیں اور ہر امیدوار کا حمایتی ان کے لیے قائم لابی میں جا رہا ہے۔