پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقہ باڑہ روڈ، گل آباد، حاجی کیمپ، ورسک روڈ، چارسدہ روڈ اور مضافاتی علاقے لوڈشیڈنگ سے زیادہ متاثرہو رہے ہیں۔ جہاں14 سے16 گھنٹوں تک تک لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔
پیسکو ترجمان شوکت افضل کے مطابق صوبہ کو ڈیمانڈ سے صرف آدھی بجلی مل رہی ہے۔ اور 14سو میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ بجلی کی بندش کی وجہ سے شہر کے اکثر علاقوں میں پینے کے پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔