ٔپشاور (جیوڈیسک) پشاور خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے موقع پر تیسرے روز بھی پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ سیکیورٹی خدشات کی بنا پرجیل روڈ بھی بند کردی گئی ہے۔ اسمبلی کی عمارت اور گرد ونواح میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
پولیس حکام کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بھی سخت کردی گئی ہے۔ جبکہ اندرون شہر چیک پوسٹوں پر بھی نفری بڑھادی گئی ہے۔ نماز جمعہ کی مناسبت سے صدر بازار کا جانے والے راستے سیل کردیئے گئیہیں۔ تمام بڑی جامع مساجد پر بھی پولیس کی نفری تعینات ہے۔