لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے غیرقانونی گیٹ اورستون ہٹانے کا حکم

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ڈی سی او لاہور نے امریکی قونصلیٹ کے نام خط میں 48 گھنٹوں کے اندر قونصلیٹ کے غیرقانونی گیٹ کے ستون اور دروازے ہٹانے کا کہہ دیا ،ان کا کہنا ہے کہ غیرقانونی گیٹ اور دروازے نہ ہٹانے پر کارروائی کی جائے گی۔ ڈی سی او رضوان محبوب نے امریکی قونصلیٹ کے نام خط میں لکھا ہے کہ 48گھنٹوں کے دوران غیرقانونی قائم گیٹ کے ستون اوردروازے نہ ہٹانے پر کارروائی کی جائے گی ۔

ڈی سی او کے مطابق یہ خط ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب اوروزارت خارجہ امور کی ہدایت پرلکھا گیا ،دوسری جانب امریکی قونصلیٹ کی ترجمان لیڈیا نے جیونیوزسے گفتگومیں کہا کہ تمام ترکمیونی کشن منسٹری آف فارن افیئرز کے ذریعے ہوتی ہے۔

ابھی تک منسٹری آف فارن افیئرز کی طرف سے کوئی خط موصول نہیں ہوا ، ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کا ڈی سی او لاہور سے کوئی رابطہ نہیں ہوتا،ادھر ڈی سی اولاہور رضوان محبوب نے جیو نیوز کو بتایا کہ غیرقانونی گیٹ ہٹانے کے حوالے سے خط ڈپٹی چیف پروٹوکول افسر فارن افئیر کوبھجوایا ہے جو کل امریکی قونصلیٹ کومل جائے گا۔