حکومت آئین اور قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے،جسٹس مشیر عالم

Law

Law

کراچی (جیوڈیسک) کراچی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم نے کہا ہے کہ بے چہرہ ملزموں سے ہرکوئی آشنا ہے،اگر سیاسی مصلحتوں پر بھروسہ بڑھتا گیا تو کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا کہ حکومت مدت پوری کرسکے گی یا نہیں،حکومت آئین اور قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم نے گزشتہ دنوں کراچی میں فائرنگ سے بیٹوں سمیت جاں بحق ہونے والے سینئر وکیل کوثر ثقلین کی یاد میں ہونے والے فل کورٹ تعزیتی ریفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن کی بحالی کے لیے کچھ نہ کیا تو مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں رویوں کو بدلنا چھوڑنا ہوگا۔لاپتہ افراد کیس میں ایڈووکیٹ جنرل آفس سمیت دیگر ادارے عدلیہ کا ساتھ دے رہے ہیں۔ بے شمار لوگوں کو اٹھا کر عدالتی دائر ہ اختیار سے باہر رکھنے کے لیے فاٹا کے حراستی مراکز میں رکھا جارہا ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھاکہ وکلا ہمت سے ایسے مقدمات کی پیروی کریں اور حکومت آئین اور قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے۔