ملتان: ایک ہفتے میں گیسٹرو کے 1300 مریض ہسپتال داخل

Patients

Patients

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں ایک ہفتے کے دوران گیسٹرو کے تیرہ سو مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل ہونے سے جگہ کم پڑ گئی۔ملتان گیسٹرو کی وبا بے قابو ہو گئی ہے اور روزانہ درجنوں مریض ہسپتالوں میں داخل ہو رہے ہیں۔

شہر کے مختلف ہسپتالوں میں اب تک تیرہ سو سے زائد مریض داخل کیے جا چکے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گرمی میں غیر معیاری مشروبات کے استعمال سے گیسٹرو کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں مناسب اقدامات کا فقدان ہے جس سے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔