محمد حسین محنتی مرکزی مجلس شوریٰ میں شرکت کیلئے لاہور روانہ

کراچی : جماعت اسلامی کراچی کے امیرمحمد حسین محنتی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور روانہ ہوگئے۔

ان کی غیر موجودگی میں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی راجہ عارف سلطان جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر ہوں گے۔راجہ عارف سلطان نے ادارہ نورحق میں ذمہ داران جماعت کی موجودگی میں اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھایا۔