مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے حلف برداری سے پہلے کسی بھی قسم کی مراعات لینے سے انکار کر دیا ہے۔ اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کمانڈر تصور نے میاں نواز شریف کو حلف برداری میں شرکت کے لیے خصوصی جہاز بھیجنے کی پیشکش کی۔
تاہم نواز شریف نے وزیراعظم کا حلف لینے سے پہلے کسی بھی قسم کی مراعات لینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم کا حلف لینے کے بعد بھی انتہائی محدود مراعات لیں گے۔ میاں نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ ملکی وسائل پر بوجھ ڈالنے کے بجائے صرف ضروری پروٹوکول اور مراعات لی جائیں گی۔