جمرود (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود میں نیٹو کنٹینرز پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ خاصہ دار فورس کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ سورکمر میں افغانستان میں نیٹو افواج کیلئے امدادی اشیا لے جانے والی کنٹینر پر شدت پسندوں نے فائرنگ کردی۔
جس کے نتیجے میں کنٹینر کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا،زخمی ڈرائیور کو فوری طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کیا گیا۔ جس کی حالت تشویشناک بتایا جاتا ہے۔ واردات کے بعد شدت پسند فرار ہوگئے۔