سمیڈا کا 5 سال میں ایک کروڑ افراد کو روز گار دینے کا ہدف

SMEDA

SMEDA

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سمیڈا کے سربراہ احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ ادارے نے آئندہ 5 سال میں ایک کروڑ افراد کو روز گار دینے کے ساتھ برآمدات کا ہدف 36 ارب ڈالر مقرر کیا ہے۔لاہور میں پریس بریفنگ کے دوران سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد نواز سکھیرا کا کہنا تھا۔

سمیڈا کا مقصد چھوٹے کاروبار والے افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے ،اس سلسلے میں رابطوں کے لیے سمیڈا کے ویب پورٹل کی اپ گریڈیشن اور ایس ایم ای کلب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

احمد نواز سکھرا نے کہا کہ توانائی بحران اور پیسے کی کمی نئے کاروبار کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں ،اس کے حل کے تجاویزحکومت کو دی ہیں جس سے بہتری آئے گی، ان کا کہنا تھا کہ جیم اینڈ جیولری ، لائیو سٹاک ،معدنیات ،سیاحت ،ٹیکسٹائل ،لاجسٹک ،کنسٹرکشن اور شعبہ توانائی ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔