کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے وفاق میں ن لیگ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک کو بلوچستان کا وزیر اعلی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ بی این پی عوامی کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کو بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ان کی جماعت چاہتی ہے کہ بلوچستان کے عوام کی بلوچ سرداروں سے جان چھوٹ جائے۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچستان کی وزارت اعلی کے لیے موزوں ترین امیدوار ہیں۔ امید ہے نواز شریف انہیں ہی وزیر اعلی بنائیں گے، پیغام میں کہا گیا ہے کہ ثنا اللہ زہری اور چنگیز خان میں سے کسی کو منتخب کیا گیا تو بھی تسلیم کرینگے تاہم اس صورت میں تحفظات برقرار رہیں گے۔