گجرات : خسرہ میں مبتلا ایک سالہ بچہ جاں بحق

Gujarat Measles

Gujarat Measles

گجرات (جیوڈیسک) گجرات میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں خسرہ کے مرض میں مبتلا ایک سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں زیر علاج خسرہ کا مریض ایک سالہ محمد فاروق ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے دم توڑ گیا۔

بچے کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے بچے کو کسی طرح کی ادویات نہیں دیں۔ اس حوالے سے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر طاہر نوید سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ناصرف موقف دینے سے انکار کر دیا بلکہ دھمکیاں دیں اور کیمرہ توڑنے کی کوشش کی۔