مسلح افواج ڈیوٹی سرانجام دینے کیلئے اپنی تیاری جاری رکھیں: جنرل کیانی

General Kayani

General Kayani

کوئٹہ (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ پائیدارترقی کیلیے ضروری ہے کہ دفاع اورترقیاتی کاموں کے درمیان توازن ہو۔ کوئٹہ آئی ایس پی آر کے مطابق ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل کیانی نے جمعہ کو کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سٹاف کورس کے شرکا سے خطاب میں جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ پائیدار اور بامقصد ترقی کے لئے قوم کو دفاع اور ترقی کی ضروریات میں درست توازن لازمی رکھنا چاہیے۔ یہ مسلح افواج کا فرض ہے کہ اسے بھی جو بھی اہداف دیئے جائیں ان کو پورا کرنے کے لئے اس کے پاس تمام مناسب صلاحیتیں موجود ہوں اور وہ پوری طرح تیار بھی ہو۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فوج خلا میں کام نہیں کرتی بلکہ اسے قومی پالیسیوں ، مفادات اور خواہشات پر پورا اترنے اور اہداف کے حصول کے لئے قوم کی حمایت ملتی ہے۔ انہوں نے شرکا پر زور دیا کہ وہ پورے جذبے، عزم اور پیشہ وارانہ انداز میں قوم کی خدمت کریں اس سے قبل کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹینینٹ جنرل عالم خٹک نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔