شامی صدر کا حزب اللہ جنگجووں کے خانہ جنگی میں حصہ لینے کا اعتراف

Syrian President

Syrian President

دمشق (جیوڈیسک) شام کے صدر بشار الاسد کا کہنا ہے کہ حزب اللہ جنگجووں نے القصیر کے معرکے میں اس وقت شمولیت اختیار کی جب اسرائیل نے ایک مشتبہ قافلے کو نشانہ بنایا کہ جو مبینہ طور پر حزب اللہ کے لئے اسلحہ لے کر لبنان جا رہا تھا۔ حزب اللہ کے ، المنار، ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف اور جوڈیشل اتھارٹی کے سربراہ کے طور پر وہ اپنے اختیارات خود نہیں چھوڑ سکتے۔

اس مقصد کے لئے دستوری ترمیم اور عوامی ریفرنڈم کے ذریعے توثیق ہونا ضروری ہے۔شام کو حال ہی میں ملنے والے دفاعی میزائلوں سے متعلق سوال کے جواب میں بشار الاسد کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ اسلحہ خریداری کا معاہدے کا شامی بحران سے نہیں ہے۔ میزائل خریداری معاہدے ہم نے بہت پہلے کئے تھے، ان میزائلوں کی ترسیل حال ہی میں شروع ہوئی ہے۔